ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ،ویلفیرپارٹی نے کی مذمت

گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ،ویلفیرپارٹی نے کی مذمت

Sat, 03 Jul 2021 14:49:23    S.O. News Service

بنگلورو،3؍جولائی (ایس او نیوز) ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے پر ویلفیر پارٹی آف انڈیانے مذمت کی ہے اور اپنے اخباری بیان میں سوال اٹھایاہے کہ کیا وزیر اعظم مودی میں انسانیت باقی نہیں رہی؟اگر بھارت میں یہی حالات باقی رہے تو عنقریب خواتین لکڑیاں لیکر چولہے جلانے لگیں گی۔

ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے شعبہ خواتین کی ریاستی صدرطلعت یاسمین نے اس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ گیس سلنڈروں کی قیمتوں 25روپئے کا اضافہ کیاگیاتھا،797روپئے کے گیس سلنڈرکی قیمت اب822 روپئے کیاگیاہے جبکہ کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 96 روپئے کا اضافہ کرتے ہوئے کمرشل گیس سلنڈرکی قیمت اب1666 روپئے ہوگئی ہے۔اس سے غریبوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بی جے پی حکومت جب سے اقتدارمیں آئی ہے اْس وقت سے مسلسل غریبوں کے پیٹ پر لات ماررہی ہے،ہر دن پٹرول ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، غریبوں کو سڑکوں پر لانے کی تیاری ہورہی ہے، پٹرولیم اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب لوگ آج بی جے پی کو ووٹ دینے پرپچھتارہے ہیں اور آنے والے دنوں میں بی جے پی کو معقول سبق سکھائیں گے۔وزیر اعظم نریندرمودی غریبوں کا سہارابننے کے بجائے کارپوریٹ سیکٹرکے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں،مودی جی کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے قیمتوں میں کٹوتی کریں اور عوام کو راحت دیں۔


Share: